مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری افغانستان سے متعلق سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے ہیں سہ فریقی اجلاس کل استنبول میں شروع ہوگا۔ افغانستان کے مسئلے پر سہ فریقی اجلاس یکم نومبر کو ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگا۔ ترکی کی میزبانی میں ہونے والا یہ چھٹا سہ فریقی سربراہی اجلاس ہے،اجلاس سے ترک صدر عبداللہ گل ، صدر آصف زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی بھی خطاب کریں گے۔
مہر نیوز- 31 اکتوبر 2011ء: پاکستان کےصدر آصف علی زرداری افغانستان سے متعلق سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1447939
آپ کا تبصرہ